پاک فوج کو گالیاں نکالنے کے بعد ایمان مزاری کو ایسا کام کرنا پڑ گیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے پہلے ہی عقل سے کام لے لیتی

پاک فوج کو گالیاں نکالنے کے بعد ایمان مزاری کو ایسا کام کرنا پڑ گیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے پہلے ہی عقل سے کام لے لیتی




لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کے خلاف نا زیبا زبان استعمال کرنے کے بعد تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے اپنا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بند کردیا۔ایمان مزاری نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے تحریک لبیک کے دھرنے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے پر پاک فوج کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ۔ 


تفصیل کے مطابق تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کے حوالے سے پاک فوج کے ثالثی کے کردار کے خلاف ایمان مزاری نے سوشل میڈ یا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک کے دھرنا مظاہرین بھی دہشت گرد ہی ہیں تو ان کے ساتھ معاہدہ کیوں کیا گیا، ایسا کر کے پاک فوج کے افسران و جوانوں کی قربانیوں کی بے عزتی کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوج نے 70 سال میں یہ نہیں سیکھا کہ یہ لوگ ملک کو جلا کر رکھ دیں گے۔ یہ لوگ کسی کیساتھ بھی مخلص نہیں ہیں اور صرف نفرت پھیلانے آئے ہیں۔ایمان مزاری کا پیغام سامنے آنے کے بعد انہوں نے اپنا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بند کردیا جس کے حوالے سے سوشل میڈ یا پر خوب بحث ہو رہی ہے۔ دوسری جانب ایمان مزاری کا یہ ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی والدہ شیریں مزاری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی نے پاک فوج کے کیلئے جو الفاظ استعمال کیے میں ان کی پر زور مذمت کرتی ہوں ،میں اپنی بیٹی سے پیار کرتی ہوں لیکن میں اس کے نظریات اور اس کی زبان سے متفق نہیں ہوں۔شریں مزاری کا کہناتھا کہ وہ بالغ ہے اور اس کا اپنا نظریہ ہے اور میرا برابر کا اختیار ہے کہ میں اس سے اختلاف کروں ،ہم ایک دوسرے کو قبول کرنے سے انکار نہیں کر سکتے کیونکہ ہم ایک دوسرے سے پیار کرتی ہیں اور وہ میری بیٹی ہے لیکن ہم ایک دوسرے کے نظریات کو قبول کرنے سے انکار کر سکتے ہیں۔ 

مزید خبریں پاناما کیس میں خط لکھنے والا قطری شہزادہ اچانک پاکستان پہنچ گیا، ڈھیروں ساتھیوں کے ہمراہ یہ کیا کرنے آیا ہے؟ شکار نہیں بلکہ۔۔۔ بڑی خبرآگئی


EmoticonEmoticon