نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کیلئے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی،اپیل میں تاخیر کے ذمہ دار نوازشریف قرار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے حدیبیہ پیپرملزکیس کھولنے کیلئے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی،درخواست نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹرعمران الحق نے دائر کی جس میں اپیل تاخیرسے دائرکرنے وجہ نوازشریف کو قراردیا گیا ہے،درخواست میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف بطورچیف ایگزیکٹواپیل دائرکرنے کے معاملے پراثراندازہوئے،سابق وزیراعظم نے اپیل دائرنہ کرنے کیلئے اثرروسوخ استعمال کیا، سپریم کورٹ نیب اپیل کاماضی کے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں جائزہ لے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلاشبہ ملزم قانون کافیورٹ چائلڈہوتاہے،شکایت کنندہ کوبھی انصاف سے محروم نہیں رکھاجاسکتا،دوبارہ تحقیقات سے روکناانصاف سے روکنے کے مترادف ہے، عدالت کیس اورانصاف کوہونے والے نقصان کاازالہ کرے،درخواست میں عدالت سے اپیل دائرکرنے میں تاخیرکااعتراض ختم کرنے کی استدعاکی گئی ہے۔
EmoticonEmoticon