عاصمہ جہانگیر نے دھرنے میں ثالثی کا کردار اداکرنے والے آرمی چیف کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

عاصمہ جہانگیر نے دھرنے میں ثالثی کا کردار اداکرنے والے آرمی چیف کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا




اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ کے بیان پر انتہائی افسوس ہوا ہے کیونکہ انھوںنے حکومت اور دہشتگردوں کو ایک ہی پلڑے میں رکھا ہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہناہے کہ ایک منتخب حکومت کا اپنا ایک مقام ہوتا ہے اسے چند دہشتگردوں کے ساتھ ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا قطعی درست نہیں۔دھرنے
والوں پر تبصرہ کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ آئین میں مسلمان کی واضح تعریف موجودہے۔ ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر ہم میں سےکوئی بھی مسلمان نہیں ہو سکتا ۔اور ہر شخص یہ بات مانتا ہے۔اگر کسی نے اس سے انکار کیا ہوتا تو احتجاج ضرور ہوناچاہیے تھا۔کیا یہی چند لوگ مسلمان ہیں ؟ باقی کوئی بھی مسلمان باقی نہیں رہا؟حتیٰ کہ غیر مسلم بھی ختم نبوت کو ماننے والے ہیں


EmoticonEmoticon