سعودی عرب میں 6 یمنی اور ایک مقامی باشندے کا سر قلم

سعودی عرب میں 6 یمنی اور ایک مقامی باشندے کا سر قلم




ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں چوری، قتل ، منشیات، سمگلنگ اور دیگر الزامات پر 6یمنی اور ایک مقامی باشندے کا سر قلم کردیا گیا، وزارت داخلہ کے ترجمان نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے بتایا کہ یمنیوں نے گروہ بناکر 2مردوں اور ایک عورت کو صوبہ عسیر میں قتل کردیا تھا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس دوران نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا مجرموں کی سزا پر تبوک اور دوسرے شہروں میں عملدرآمد کیا گیا۔


EmoticonEmoticon