Showing posts with label تین فٹ کا دولہا ساڑھے تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا. Show all posts
Showing posts with label تین فٹ کا دولہا ساڑھے تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا. Show all posts
نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کیلئے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی،اپیل میں تاخیر کے ذمہ دار نوازشریف قرار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے حدیبیہ پیپرملزکیس کھولنے کیلئے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی،درخواست نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹرعمران الحق نے دائر کی جس میں اپیل تاخیرسے دائرکرنے وجہ نوازشریف کو قراردیا گیا ہے،درخواست میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف بطورچیف ایگزیکٹواپیل دائرکرنے کے معاملے پراثراندازہوئے،سابق وزیراعظم نے اپیل دائرنہ کرنے کیلئے اثرروسوخ استعمال کیا، سپریم کورٹ نیب اپیل کاماضی کے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں جائزہ لے۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلاشبہ ملزم قانون کافیورٹ چائلڈہوتاہے،شکایت کنندہ کوبھی انصاف سے محروم نہیں رکھاجاسکتا،دوبارہ تحقیقات سے روکناانصاف سے روکنے کے مترادف ہے، عدالت کیس اورانصاف کوہونے والے نقصان کاازالہ کرے،درخواست میں عدالت سے اپیل دائرکرنے میں تاخیرکااعتراض ختم کرنے کی استدعاکی گئی ہے۔
تین فٹ کا دولہا ساڑھے تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا

تین فٹ کا دولہا ساڑھے تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا

تین فٹ کا دولہا ساڑھے تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا

گجرات (ویب ڈیسک)تین فٹ کے ٹائیگر کاشف عرف کاشی ڈان نے ساڑھے تین فٹ کی ہما سے شادی کرلی۔باراتی گجرات سے شادیوال تک ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آئے۔جسم پر شیروانی، سر پر کلا، پاﺅں میں کھسہ پہنے کاشف عرف کاشی ڈان توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔چوک ماہنا گجرات کے رہائشی، تحریک انصاف کے کارکن، 3فٹ کے ٹائیگرکاشف اور عرف کاشی ڈان کی شادی شادیوال کی رہائشی ساڑھے تین فٹ کی ہما سے ہو گئی۔ 

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں 

دھوم دھام سے شاد ی کی تقریب کے بعد 28سالہ دولہا اپنی 26سالہ دلہنیا ہما کا ہاتھ تھامے نئے سفر پر روانہ ہو گیا، بارات میں آئے مہمان ننھے منھے دولہا کاشی ڈان کیساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔سالوں بعد اپنی شادی کی خواہش پوری ہو نے پرٹائیگرخوشی سے پھولے نہیں سما رہاتھا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تو شادی تقریب میں نہ آسکے مگر ان کی جگہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عثمان دھدرا پھولوں کا گلدستہ تھامے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دینے تقریب میں پہنچے۔