بیٹھے بیٹھے موت پا جانے والے اس شخص کی لاش 75سال بعد نکالی گئی ۔۔ سائنسدانوں نے جب اسے ہاتھ لگایا تو حیرت سے اچھل پڑے ۔۔ ایساخوفناک انکشاف جو ا�

بیٹھے بیٹھے موت پا جانے والے اس شخص کی لاش 75سال بعد نکالی گئی ۔۔ سائنسدانوں نے جب اسے ہاتھ لگایا تو حیرت سے اچھل پڑے ۔۔ ایساخوفناک انکشاف جو ا�




اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں ایک بدھ راہب کی موت تقریباً 75 سال قبل ہوئی۔ اس نے موت سے قبل اپنے چیلوں کو نصیحت کر دی تھی کہ نصف صدی بعد اس کی لاش کو دوبارہ نکالیں اور دیکھیں وہ کس حال میں ہے۔داشی دورزو ایتی گلوف نامی راہب کی وصیت کے مطابق اس کی لاش کو دیودار کی لکڑی سے بنے ڈبے کے اندر آلتی پالتی پوزیشن میں بٹھا کر دفن کردیا گیا۔ اگرچہ وصیت کے مطابق اسے 50 سال بعد دوبارہ نکالا جانا تھا لیکن بعدازاں کچھ مذہبی وجوہات کی بناءپر اس کی لاش نکالنے میں 75 سال کا عرصہ گزرگیا، لیکن جب لکڑی کے ڈبے سے لاش نکالی گئی تو ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا۔ ویب سائٹ وائرل نووا کے مطابق جب 75 سال مکمل ہونے پر ایتی گلوف کی لاش کو نکالا گیا تووہ ابھی بھی اسی طرح آلتی پالتی پوزیشن میں بیٹھا تھا
اور اس کی لاش حیرت انگیز حد تک محفوظ تھی۔ لاش نکالنے والے ماہرین اس کی جلد کو چھو کر سخت حیرت میں مبتلاءتھے کیونکہ یہ اب بھی نرم محسوس ہو رہی تھی۔ بدھ راہب کے چیلوں کا بھی کہنا ہے کہ جب اس کی لاش کو لکڑی کے ڈبے سے نکالا گیا تو وہ اسی طرح آلتی پالتی مارے بیٹھا رہا اور اس کی جلد کا گوشت نرم نظر آتا تھا۔ ایتی گلوف کی لاش کا یہ عجوبہ اب بھی روس کے آئیوول گلیس کائی ڈاسٹن بدھسٹ مندر میں موجود ہے۔ اس لاش کو نکالے ہوئے بھی 15 سال گزرگئے ہیں اور اگرچہ اسے محفوظ کرنے کیلئے کوئی اضافی چیز استعمال نہیں کی گئی لیکن یہ اب بھی کافی اچھی حالت میں ہے۔


EmoticonEmoticon