کسی اجنبی کے چہرے کی طرف 3سیکنڈ سے زائد نہ دیکھیں کیونکہ۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتادی کہ جان کر آپ بھی اس پر عمل کریں گے

کسی اجنبی کے چہرے کی طرف 3سیکنڈ سے زائد نہ دیکھیں کیونکہ۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتادی کہ جان کر آپ بھی اس پر عمل کریں گے



اگر آپ کسی کی طرف دیکھتے ہیں تو کبھی بھی 3.3سیکنڈ سے زیادہ نہ دیکھیں کیونکہ اس طرح دوسرے شخص کو کافی عجیب لگ سکتا ہےبرطانیہ میں 500افراد پر کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اوپر بتائے گئے وقت سے کم یا زیادہ کسی دوسرے کی طرف دیکھنے سے اسے اچھا نہیں لگے گا۔تحقیق میں دیکھا گیا کہ اگر کسی کے چہرے پر تین سیکنڈ سے زیادہ دیر تک نظر رکھی جائے تو اسے یہ بالکل اچھا نہیں لگتا اور یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات لوگ اس بات پر لڑبھی پڑتے ہیں۔

یونیورسٹی آف لندن کے نیکولا بینیٹی کاکہنا ہے کہ اگر آپ کسی سے بات کررہے ہوں تو اسکے چہرے کی طرف دیکھنے کی بجائے اس کی ناک پر نظر رکھیں یا باتوں کے دوران ایک آدھ بار ادھر اُدھر دیکھ لیں تاکہ اسے عجیب نہ لگے۔اگر آپ کسی اجنبی کی طرف دیکھیں تو زیادہ دیر تک اس کے چہرے پرنظر نہ رکھیں کہ یہ ایک غیر اخلاقی حرکت کہلائے گی۔


EmoticonEmoticon